امریکہ میں پولیو کے بعد ایک اور وباء پھوٹ پڑی، ریاست نیویارک میں چیچک کے باعث 16سے زائد افراد بیمار

ہفتہ 8 مارچ 2014 15:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) امریکہ میں پولیو کے بعد ایک اور وبا پھوٹ پڑی۔ ریاست نیویارک میں چیچک کے باعث سولہ سے زائد افراد بیمار پڑ گئے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست نیویارک میں بیمار افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے دوران نو بچوں اور سات مرد و خواتین میں چیچک کے وائرس کی تصدیق ہوئی۔ امریکی محکمہ صحت نے چیچک کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں اس سے پہلے کیلیفورنیا اور دیگر ریاستوں میں بچوں میں پولیو جیسے وائرس کی تشخیص کے بعد امریکی صحت حکام شدید پرشانی کا شکار ہیں ادھر حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پرشہریوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے کے مہم شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :