ایشیاء کپ فائنل: پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کیلئے261 رنز کا ہدف دے دیا، فواد عالم کی شاندار سینچری
ہفتہ 8 مارچ 2014 16:49
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا جیت کیلئے261 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم نے شاندار سینچری اسکور کی۔
(جاری ہے)
بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی جب شرجیل خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، پاکستان کو دوسرا نقصان 17 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب احمد شہزاد 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، محمد حفیظ بھی 3 رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد چوتھی وکٹ کے لئے مصباح الحق اور فواد عالم کے درمیان 122 رنز کی شراکت ہوئی، مصباح الحق 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عمر اکمل 41 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فواد عالم اور عمر اکمل کے درمیان 115 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا ئے۔ فواد عالم نے 115 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پانچوں وکٹیں لاستھ ملنگا نے حاصل کی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.