مسلم لیگ ( ق ) کے تحت ہونے والی آل پارٹی کانفرنس میں تھر میں قحط سالی کے باعث 124 بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار، تھر کی صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے اگرحکومت فوری طور پر تھر میں گندم پہنچاتی تو بچوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی تھی،آل پارٹی کانفرنس کا متفقہ قرار داد،صوبوں کے مسائل کا وفاق سے گہرا تعلق ہے۔ سندھ میں پیدا ہونے والی صورتحال خدائی آفت نہیں ہے بلکہ بحران پیدا کیا گیا ہے، مشاہد حسین سید
اتوار 9 مارچ 2014 22:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ( ق ) کے تحت ہونے والی آل پارٹی کانفرنس میں تھر میں قحط سالی کے باعث 124 بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاندانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا اور متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تھر کی صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے اگرحکومت فوری طور پر تھر میں گندم پہنچاتی تو بچوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی تھی۔
مسلم لیگ ( ق) سندھ کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اتوار کو آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصو صی مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید تھے ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور قوم پرست جماعتوں کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں متحدہ قومی کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین ایڈووکیٹ ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے غلام شاہ،نیشنل پارٹی رمضان بلیدی، جئے سندھ قوم پرست پارٹی کے قمر بھٹی، مہاجر اتحاد تحریک سلیم حیدر، جمعیت علما ء اسلام کے اسلم غوری ،شیعہ علما کونسل کے رہنماء علامہ مرزا یوسف حسین ، جمعیت علماء پاکستان کے غوث اعظم ، جمعیت علما ء اسلام قاری اقبال اور دیگر نے شامل ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.