غزہ کے مہاجر کیمپوں میں مقیم 95 فیصد پناہ گزین اپنے علاقوں میں فوری واپسی کیلئے تیار

پیر 10 مارچ 2014 15:48

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) حماس کے شعبہ امور پناہ گزین کے زیراہتمام ہونیوالے سروے میں غزہ کی پٹی میں مختلف مہاجر کیمپوں میں رہائش پذیر 95 فیصد پناہ گزینوں نے اپنے آبادی شہروں میں واپسی کی فوری آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں نے کہا کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے آبائی شہروں میں جانے کیلئے تیار ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق حماس کے زیراہتمام سروے جائزے میں صرف غزہ کی پٹی میں موجود پناہ گزینوں کی رائے معلوم کرنے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

سروے جائزے میں مجموعی طور پر 914 پناہ گزینوں نے حصہ لیا جن میں 18سال سے زیادہ عمر کے 447 خواتین اور 467 مردوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اسی سروے میں فلسطینی پناہ گزینوں سے پوچھا گیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن سمجھوتے کے حامی ہیں یا مخالف تو اس کے جواب میں 96 فیصد رائے دہندگان نے صہیونی ریاست کیساتھ امن معاہدے کی مخالفت کی۔

فلسطینیوں کے حق واپسی پر سمجھوتے سے متعلق سوال پر95.1 فیصد شہریوں نے کہا کہ ہم ایسے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کرینگے فلسطینی پناہ گزینوں کو کسی دوسرے ملک میں مستقل سکونت فراہم کرنے یا حق واپسی سے محروم کرنے کا کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :