تحریک انصاف نے حکومتی کمیٹی میں گلزار خان کو اپنا نمائندہ مقررکردیا
پیر 10 مارچ 2014 17:52
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے طلب کردہ نام پرتحریک انصاف نے گلزار خان کو اپنا نمائندہ مقررکردیا ہے۔
(جاری ہے)
طالبان سے مذاکرات کرنے والی 4 رکنی حکومتی کمیٹی کے تحلیل کئے جانے کے بعد حکومت نے نئی کمیٹی میں تحریک انصاف کے رکن کی شمولیت کے لئے عمران خان سے رابطہ کیا تھا، پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت کے بعد تحریک انصاف نے طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون پر اتفاق کے ساتھ پارٹی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کو اپنا نمائندہ مقررکردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسلام آباد کچہری سانحہ اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا ، اس دوران انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو حکومتی کمیٹی میں شمولیت کے حوالے سے بات کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.