چین میں برڈ فلو سے مرنے والوں کی تعداد بہتر تک جا پہنچی

پیر 10 مارچ 2014 18:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) چین میں برڈ فلو سے مرنے والوں کی تعداد بہتر تک جا پہنچی۔قومی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق اب تک دو سو چھبیس مریض لائے گئے۔

(جاری ہے)

99 افراد میں برڈ فلو وائرس پائے گئے جن میں سے 41 ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کے ابتدائی دوماہ کے اعدادو شماردو ہزار تیرہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہانگ کانگ میں برڈ فلو کے چھٹے کیس کی تصدیق کے بعد چین نے لائیو پولٹری کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :