کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
منگل 11 مارچ 2014 13:14
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ گلشن اقبال تیرہ ڈی میں ایک گھر سے دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں ایک گھر سے دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں دو دن پرانی ہیں۔ پولیس واقعہ اور خواتین کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تفتیش کر رہی ہے۔لانڈھی مل ایریا میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
(جاری ہے)
سائٹ انڈسٹریل ایریا ہارون آباد میں فائرنگ سے ارشاد جاں بحق ہو گیا۔ لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ گارڈن کے علاقے جمن شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے نوید جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ تین ہٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ رات گئے گلشن اقبال ڈسکو بیکری پر دودھ کی دکان پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ پاک کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جبکہ لانڈھی لالہ آباد میں ایک شخص زخمی ہوا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.