یوکرین ، سابق صدر وکٹر یانوکووچ کا وطن واپسی کا اعلان،یوکرینی فورسز غاصب حکومت کے احکامات تسلیم نہیں کریں گی ، وکٹریا نوکووچ

بدھ 12 مارچ 2014 18:38

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء)یوکرین کے سابق صدر وکٹر یانو کووچ نے ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر جلد کیف واپسی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ماسکو میں میڈیا سے خطاب میں سابق یوکرینی صدر وکٹریانوکووچ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یوکرینی فورسز غاصب حکومت کے احکامات تسلیم نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین مشکل صورت حال سے دوچار ہے غیرقانونی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کرائمیا یوکرین سے الگ ہورہا ہے۔ یانوکووچ نے یوکرین میں انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور مغربی طاقتیں غیر قانونی حکومت کی فنڈنگ کر رہی ہیں جو امریکی قانون کے خلاف ہے۔