جامعہ پشاور میں طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس،اجلاس میں پشاور یونیورسٹی میں طالبات کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے مسئلے کو زیر بحث لایا گیا، جامعہ پشاور میں غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
بدھ 12 مارچ 2014 20:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم کا ایک اجلاس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی مشتاق احمد غنی جو کمیٹی کے چیئرمیں بھی ہیں، کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شاہ فرمان، اراکین صوبائی اسمبلی انیسہ ذیب طاہر خیلی، دینا ناز، سیکرٹری ہائری ایجوکیشن فرح حامد،پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم رسول جان، ڈپٹی سیکرٹری قانون جمشید آفریدی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پشاور یونیورسٹی میں طالبات کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے مسئلے کو زیر بحث لایا گیا۔کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جامعہ پشاور میں غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قوم کی بچیوں کی زندگی سے کھیلنا ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دینی چاہئے تاکہ وہ طالبات سے براہ راست ان کے مسائل کے بارے میں جان سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی بچیوں کو محفوظ اور اسلامی روایات کے مطابق تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رسول جان نے کہا کہ ایسے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتنی چاہئے تاکہ وہ آنے والوں کو نشان عبرت ثابت ہو جیسا کہ حال ہی میں یونیورسٹی انتظامیہ نے دو اساتذہ کوجبراً سبکدوش کر دیا ہے۔کمیٹی کے چیئرمین نے ڈاکٹر رسول جان سے22مارچ تک پشاور یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ ملوث افراد کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جا سکے اور تعلیم چھوڑنے والی طالبات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.