مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خطبہ جمعہ کا اردو ترجمہ کل سے شروع ہو گا

جمعرات 13 مارچ 2014 16:55

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خطبہ جمعہ کا اردو ترجمہ کل سے ..

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء ) مسجد نبوی ﷺمیں خطبہ جمعہ کا اردو ترجمہ آج ( جمعہ ) سے شروع ہو گا۔مدینہ منورہ کے گورنر شہزاہ فیصل بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ عبدا للہ کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز خطبہ جمعہ کے فی البدیہہ ترجمہ کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خطبہ جمعہ کے دیگر زبانوں میں ترجمے کا آغاز دوہفتے قبل کیا جا چکا ہے ۔

اس اقدام کا مقصد عربی نہ جاننے والے لاکھوں زائرین اور غیر ملکیوں کو خطبہ جمعہ کے معانی سے آگاہ کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے مسجد الحرام کے باب فہد میں وسیع جگہ مختص کی گئی ہے جہاں آنے والے زائرین کو خطبہ شروع ہون سے پہلے ایئر فونز مہیا کر دئیے جاتے ہیں اور انٹرنل ایف ایم ریڈیو کے ذریعے خطبے کا ترجمہ نشر کیا جاتا ہے ۔