نئے چیف سلیکٹر راشد لطیف 7اپریل کوعہدے کا چارج سنبھالیں گے
جمعہ 14 مارچ 2014 16:08
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری تک پاکستانی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے نئے سلیکٹر ز سے رائے لے کر یہ فہرست تین ماہ کی تاخیر سے جاری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نئے چیف سلیکٹر راشد لطیف 7اپریل کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے اگلے دن اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ راشد لطیف کی مشاورت سے پی سی بی دیگر سلیکٹرز کا اعلان کریگا۔
ذرائع کے مطابق اظہر خان کی سربراہی میں سابقہ سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے فہرست پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردی تھی تاہم پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا خیال ہے کہ راشد لطیف اور ان کے ساتھی چوں کہ ورلڈ کپ کی پلاننگ کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
اس لئے ان کی مشاورت سے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو حتمی شکل دینی چاہیے۔ اس لئے فی الحال یہ فہرست تاخیر کا شکار ہوگئی اظہر خان کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 22 کرکٹرز کے نام پی سی بی کو بھجوادیے تھے۔
فواد عالم، صہیب مقصود، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی، شرجیل خان، خرم منظور، انور علی، سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے، سابق کپتان شعیب ملک اور اوپننگ بیٹسمین ناصرجمشید کا بی کیٹیگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل نظر آرہا ہے، سی کیٹیگری سے عمران فرحت، فیصل اقبال، توفیق عمر اور اعزاز چیمہ کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.