بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے

خواہش ہے کپتانی کا فیصلہ طویل عرصے تک رہے، ابھی بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی 2025ء تک کیلئے کپتان ہیں : محسن نقوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 اپریل 2024 14:52

بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اپریل 2024ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابراعظم کے بارے میں فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہے، میری خواہش ہے ان کی کپتانی کا فیصلہ طویل عرصے تک رہے، ابھی بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی 2025ء تک کیلئے کپتان ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اظہر محمود کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپننز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا، کوشش ہے ایک اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، ان کا کہنا تھا کہ کس پلیئر کو لانا ہے کس کو نہیں ، یہ اختیار میرے پاس نہیں۔