پرنس کریم آغاخان نے جرمن بیوی انارہ کو طلاق دے دی

ہفتہ 15 مارچ 2014 13:53

پرنس کریم آغاخان نے جرمن بیوی انارہ کو طلاق دے دی

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) پرنس کریم آغاخان نے جرمن بیوی انارہ کو باقاعدہ طلاق دے دی،پرنس کریم آغا خان کے وکلا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان نے1998 میں بیگم انارہ سے شادی کی تھی جن سے ایک بیٹا بھی پیدا ہوا۔ شادی کے چند سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم طلاق کی رقم کے معاملے پر عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا۔ نئی شرائط کے تحت پرنس کریم آغاخان بیگم انارہ کو 50 ملین پاونڈ ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :