انڈین ویلز ٹینس فائنل میں روجر فیڈرر اور الیگزینڈر ڈولگوپولوف کا مقابلہ ہوگا
ہفتہ 15 مارچ 2014 16:40
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) انڈین ویلز ٹینس فائنل میں سابق عالمی نمبرایک روجر فیڈرر اور یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولوف کا مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنل میں فیڈرر نے کیون اینڈرسن اور ڈولگوپولوف نے میلوز روئنک کو شکست دی۔انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سوئزر لینڈ کے روجر فیڈرر اور یوکرین کے الیکذنڈر ڈولگوپولوف کا مقابلہ ہوگا۔
سیمی فائنل میں روجر فیڈرر نے جنوبی افریقا کے چھ فٹ آٹھ انچ طویل قامت کیون اینڈرسن کی حیران کن پیش قدمی پر فل اسٹاپ لگادیا۔ پہلے سیٹ میں اینڈرسن نے سوئس اسٹار کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔لیکن سات پانچ سے سیٹ ہارنے کے بعد انکی مزاحمت دم توڑ گئی اور فیڈرر نے دوسرا سیٹ باآسانی چھ ایک سے جیت لیا۔(جاری ہے)
پورے میچ میں فیڈرر کوصرف ایک بریک پوائنٹ کا سامناکرنا پڑا۔
فائنل میں روجر فیڈرر کا مقابلہ یوکرین کے الیکذنڈر ڈولگوپولوف سے ہوگا۔ ڈولگوپولوف نے بے مثال فتوحات کا سلسلہ سیمی فائنل میں بھی جاری رکھا اور کینیڈا کے میلوز روئنک اسٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ چار سے زیرکرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ روئنک نے تیسرے راوٴنڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ جبکہ ڈولگوپولوف نے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو زیرکیا تھا۔چار مرتبہ کے انڈین ویلز ٹینس چیمپئن روجر فیڈرر دوہفتے قبل دبئی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.