پیرو کے شمال مغربی سرحدی علاقے میں6.3شدت کا زلزلہ

اتوار 16 مارچ 2014 15:20

لیما(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) پیرو کے شمال مغربی سرحدی علاقے میں شدید زلزلہ سے گرجا گھر تباہ اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 6.3 بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز پیورا کے جنوب مغرب میں 45 کلومیٹر کے فاصلے پر صرف 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ پیرو کے نیشنل سول ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلہ سے پیورا میں واقع گرجا گھر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلہ سے شہری شدید خوف وہراس کا شکار ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ حکام نے کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :