طالبہ خودسوزی کیس، عدالت کا 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا حکم
پیر 17 مارچ 2014 12:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) طالبہ زیادتی و خودسوزی کیس میں عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا حکم دے دیا۔ آمنہ زیادتی اور خودسوزی کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران آئی جی پنجاب نے عدالت میں واقعے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نادر کا لڑکی کے گھر والوں سے لین دین کا تنازع تھا اور ملزم کے بھائی نے لڑکی کی بہن سے پسند کی شادی کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ازخود نوٹس لیا تو پولیس نے پرچہ درج کیا ورنہ تفتیشی افسر نے تو محض ملزم کے بیان پر اسے بے گناہ قرار دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا خود سوزی کرنے والی لڑکی مقامی پولیس کے رویے اور تفتیش سے مطمئن نہ تھی اس لئے اس نے خودسوزی جیسا سنگین قدم اٹھایا، حفاظتی اقدامات کئے جاتے تو لڑکی کو بچایا جاسکتا تھا لیکن پولیس محض تماشا دیکھتی رہی جو اس کی غفلت اور کوتاہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ لڑکی سے زیادتی کی 5 گواہوں نے تصدیق کی جبکہ غفلت برتنے والے ایس ایچ او کے خلاف پرچہ درج کرلیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس نے تحقیقات کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کے خلاف صرف پرچہ درج کرلینا کافی نہیں ہے، آپ ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں اور 10 روز میں اس کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.