کرائمیا کا معاملہ: جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کردیں

منگل 18 مارچ 2014 12:41

کرائمیا کا معاملہ: جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کردیں

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) کرائمیا کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے پر روس کو مختلف ملکوں کی جانب سے پابندی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ،جاپان کی جانب سے عائد پابندیوں میں دونوں ملکوں کے درمیان ویزا کی آسانی کے لئے ہونے والے مذآکرات،سرمایہ کاری ، خلا اور فوجی معاملات کے بارے میں ہونے والے مزاکرات کی معطلی بھی شامل ہے ، اس سے قبل اوباما انتظامیہ نے روس اور یوکرین کے 11 حکومتی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان پر یوکرین میں فوجی مداخلت اور سیاسی عدم استحکام کا الزام ہے، ان افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردئیے گئے، دوسری جانب یورپی یونین نے بھی 21 افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :