شیخ علاؤ الدین کا اخبارات کے کالموں میں اراکین اسمبلی کے کردار کو منفی انداز میں پیش کرنے پر احتجاج
منگل 18 مارچ 2014 16:58
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن شیخ علاؤ الدین نے اخبار ات کے کالموں میں اراکین اسمبلی کے کردار کو منفی انداز میں پیش کرنے پر شدید احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر دیگر اراکین نے بھی انکا بھرپور ساتھ دیا ، ڈپٹی اسپیکر نے تحریک استحقاق پیش کرنے کا کہہ دیا ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شیخ علاؤ الدین نے ایک اخبار میں شائع ہونے والے کالم کی کٹنگ ڈپٹی اسپیکر سردارشیر علی گورچانی کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میں لکھا ہے کہ اراکین اسمبلی جرائم او ربرائی کی جڑ ہیں اور نوکریاں بانٹتے ہیں حالانکہ ہم بے بس ہیں ۔
ہم اراکین اسمبلی اس تنقید کا اس لئے جواب نہیں دے سکتے کہ ہمارے پاس پریس نہیں ۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ اس پرنوٹس لیں ۔ اس دوران وارث کلو اور ملک احمد سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی کھڑے ہو گئے اور اس پر احتجاج کیا ۔ جس پر اسپیکر نے شیخ علاؤ الدین سے کہا کہ آپ اس معاملے پر تحریک استحقاق لے کر آئیں گے ۔ مجھے اس ایوان کی عزت آپ سب سے زیادہ عزیز ہے جس پر شیخ علاؤ الدین نے کہا کہ میں تحریک استحقاق لاؤں گا اور پھر فیصلہ ہونا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.