Live Updates

قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اتوار 28 اپریل 2024 22:30

قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا ..
گوجرانوالہ 28 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) رُکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑکے والد اور قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑ 95برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم دوبار ایم این اے منتخب ہوئےاورڈسٹرکٹ کونسل حافظ آباد کے چیئرمین بھی رہے۔

انکا شمار بااصول سیاستدانوں میں ہوتاتھا۔نوے کی دہائی میں میاں محمد نواز شریف کے دورہ حافظ آباد پر ان پر قاتلانہ حملہ کے دوران افضل حسین تارڑ دفاعی حصار بن گئے تھے۔جس کے بعد قائد ن لیگ ان کابے حد احترام کرتے تھے۔ میاں افضل حسین تارڑ کی وفات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم کی بیٹی سائرہ افضل تارڑ اور انکے دیگر اہل خانہ سے تعزیتی کرتے ہوئے کہا کہ افضل حسین تارڑ کی وفات ہم سب کے لئے بڑا صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ موسموں کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے تھے۔افضل تارڑ قائد نواز شریف کے قریبی بااعتماد اور وفاشعار ساتھی تھے۔انکی ملک قوم پارٹی اور علاقے کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دوسری جانب میاں افضل حسین تارڑ کی نماز جنازہ انکے آبائی قصبہ کولو تارڑ میں اداکی گئی جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خان عباسی وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، سینئر بیورکریٹ بابر حیات تارڑ، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن و اطلاعات، ڈائریکٹر ڈی جی پی آراحمد عزیز تارڑکے علاوہ وزراء، ممبران اسمبلی، بیوروکریٹس اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔بعدازاں انہیں آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات