ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش اب بھی جاری
بدھ 19 مارچ 2014 13:11
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی کھوج اب بھی جاری ہے ،گیارہ روز بعد بھی معاملہ قیاس آرائیوں سے آگے نہیں بڑھ سکا، کچھ بھارتی فوجی حکام کی رائے ہے کہ ممکن ہے کہ بھارتی ریڈار بند ہوں جس کی وجہ سے طیارہ نظر نہیں آسکا۔۔ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کی تلاش کے لئے اب تک کی جانے والی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔کسی کو نہیں معلوم کہ 8 مارچ کو ملائشیا سے بیجنگ جانے والا 777طیارہ کہاں چلا گیا؟ طیارے کی تلاش میں مصروف ملائشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ تلاش کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ اس کا کل حجم آسٹریلیا کے رقبے کے برابر ہے۔لیکن ملائشیا کی پولیس اور تحقیق کار اب تک طیارے کے لاپتا ہونے کے محرکات کا پتا بھی لگانے میں ناکام ہیں۔
(جاری ہے)
دوسری جانب طیارے کی گمشدگی کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
کچھ بھارتی فوجی حکام کی رائے ہے کہ ممکن ہے کہ بھارتی ریڈار بند ہوں جس کی وجہ سے طیارہ نظر نہیں آسکا ہو۔ اسی طرح برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ اپنی سمت تبدیل کرنے کے بعد طیارہ بھارت کے اینڈیمان اور نکوبار کے جزائر کی جانب جا رہا تھا۔یہ جزائر تھائی لینڈ اور برما کے درمیان واقع ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ان جزائر کا احاطہ کرنے والے فوجی ریڈار شاید اس وقت بند تھے کیونکہ اس خطے میں کسی فوجی کارروائی کے خطرات کم ہی ہوتے ہیں۔اسی دوران اپنے گمشدہ پیاروں کو یادکرنے والے لواحقین پل پل تڑپ رہے ہیں۔چینی مسافروں کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں طیارے کے بارے میں درست معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور متضادات بیانات نے معاملے کو مزید الجھادیا ہے، اگر ملائیشین حکومت درست معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی تو وہ احتجاجاً بھوک ہڑتال کریں گے۔ لاپتہ طیارے کے مسافروں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کے لئے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور لاپتا افراد کے لئے دعائیں کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.