طالبان کے کسی مخصوص گروپ کے بجائے تمام گروپوں سے مذاکرات ہونے چاہیئں، مولانا فضل الرحمان
بدھ 19 مارچ 2014 17:20
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امن مذاکرات طالبان کے صرف ایک گروپ سے نہیں بلکہ تمام گروپوں سے ہونے چاہیئں۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے لئے ایک نظم بنانے کی تجویز دی تھی تاکہ تمام گروپ اس میں حصہ لیں، ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ آپ ایک گروپ سے مذاکرات کریں اور دوسرے گروپ دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے رہیں۔
(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے صورتحال کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں کیونکہ ہم پورے ملک میں امن دیکھنا چاہتے ہیں اور جب ملک میں امن ہوگا تب ہی حکومت معاشی ترقی کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا وفاقی حکومت سے کوئی اختلاف نہیں کیوں کہ حکومت ہمارے تحفظات اور مؤقف سے پوری طرح آگاہ ہے جنہیں جلد حل کرلیا جائے گا کیونکہ حکومت میں شامل ہونا اور نکلنا بچوں کا کھیل نہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.