کریمیا نے یوکرین کی بحریہ کے سربراہ کو رہا کردیا

جمعرات 20 مارچ 2014 22:29

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء)کریمیا نے یوکرین کی بحریہ کے سربراہ کو رہا کردیا ۔یوکرین کے قائم مقام صدر اولسکندر ترچی نوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کریمیا نے یوکرینی بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل سرگی گیدوک کو رہا کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کو روسی فوجیوں اور کریمین انتظامیہ نے کریمیا میں فوجی اڈے پر چھاپہ مار کر کارروائی کے دوران یرغمال بنا لیا تھا۔