پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز نے خصوصی عدالت سے تحریری معافی مانگ لی
جمعہ 21 مارچ 2014 12:12
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز نے خصوصی عدالت اور اس کے ججز کو ‘کرائے کا قاتل’ کہنے پر تحریری معافی عدالت میں نامہ جمع کرادیا ہے۔
(جاری ہے)
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضی نےغداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کا تحریری معافی نامہ خصوصی عدالت میں جمع کرایا جس پر خصوصی عدالت کے چیف جسٹس فیصل عرب نے انھیں عدالت میں روسٹم پر بلا لیا، ایڈوکیٹ رانا اعجاز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان سے جو غلطی ہوئی اس پر انھوں نے تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا ہے، آئندہ کے لئے بھی محتاط رہیں گے۔
خصوصی عدالت نے رانا اعجاز کا معافی نامہ قبول کرتے ہوئے انھیں عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ چند روز قبل غداری کیس کی سماعت کے دوران رانا اعجاز نے خصوصی عدالت اور اس کے ججز کو ‘کرائے کا قاتل’ کہا تھا جس پر جسٹس فیصل عرب نے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار ایسوسی ایشن نے بھی ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.