مصباح الحق کی ون ڈے قیادت ورلڈکپ تک پکی ہوگئی
پیر 24 مارچ 2014 12:29
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) پی سی بی نے مصباح الحق کی قیادت پر چھائے شکوک کا خاتمہ کرتے ہوئے انھیں ورلڈکپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ساتھ ہی پلیئرز کے سینٹرل کنٹریکٹ ورلڈ ٹوئنٹی20میں کارکردگی سے مشروط کر دیے گئے ہیں، چیئرمین نجم سیٹھی نے ڈھاکا میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مصباح کی فارم اچھی ہے لہذا آئندہ برس کے میگا ایونٹ تک وہی قیادت کے فرائض نبھائیں گے، انھوں نے کہا کہ آفریدی بطور انسان اب خاصے سمجھدار ہو گئے ہیں یقیناً ضرورت پڑنے پر ہمارے پاس ان کا آپشن بھی موجود ہو گا۔
سینٹرل کنٹریکٹ کے سوال پر چیئرمین نے کہا کہ اگر پلیئرز جیت کر آئے تو اچھی ڈیل ان کی منتظر ہوگی، البتہ اگر کامیاب نہ رہے تو یہ سوال اٹھے گا کہ جب پرفارم نہیں کر رہے تو کیا انھیں اتنی رقم دینا مناسب ہے؟ انھوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ اور اس کی مراعات بیحد پیچیدہ ہیں، میں نے کہیں اور نہیں دیکھا کہ کوئی چار وکٹیں لے یا ففٹی بنائے تو اتنے لاکھ انعام ملے گا۔(جاری ہے)
ہم ماہانہ تنخواہیں بڑھاتے ہوئے انعامات کا سلسلہ بہت محدود کر دیں گے، فارم سے قطع نظرٹاپ پلیئرز اے کیٹیگری میں ہوں گے، بی اور سی میں تبدیلیاں ہوں گی جبکہ اسٹیپنڈ کو ختم کر دیا جائیگا،20،22 پلیئرز کو 6 ماہ کے کنٹریکٹ دیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے صرف2،3 پلیئرز ہی انٹرنیشنل معیار کی فٹنس کے حامل ہیں، اس میں بہتری کیلیے برطانیہ سے اسپیشل ٹرینر بلائیں گے، حالیہ ایونٹ کے بعد اکتوبر تک پاکستان ٹیم فارغ ہو گی، اس دوران کسی اور سیریز کا انعقاد دشوار ہے لہذا اس وقت کو پلیئرز کی فٹنس بہتر بنانے میں استعمال کریں گے،انھوں نے کہا کہ سخت گرمی میں فٹنس پر محنت کر کے ہی بہتری آئے گی، اس دوران بیٹسمینوں کے تکنیکی مسائل اور فیلڈنگ کی خامیاں بھی دور کرنے کی کوشش ہو گی، چیئرمین نے کہا کہ باسط علی اور سرفراز نواز سمیت کوچز نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلیے سمر کیمپس لگائیںگے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.