پنجاب میں تپ دق کے مرض سے شرح اموات میں 53فیصد کمی واقع ہوئی ہے‘ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،ملک کو بیماریوں سے پاک کرنے کے لئے مسلسل محنت اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا
پیر 24 مارچ 2014 20:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں تپ دق سے ہونے والی ہلاکتوں میں 53 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جو پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کی بہت بڑ ی کامیابی ہے، 1990 کی دہائی میں ایک لاکھ مریضوں میں سے 72اموات ریکارڈ ہوتی تھیں اب یہ شرح اب کم ہو کر ایک لاکھ مریضوں میں 34 رہ گئی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ 45 ہے،حکومت بیماریوں کی روک تھام کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور اس سلسلہ میں جامع پلان مرتب کیا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ بات ورلڈ ٹی بی ڈے کے سلسلے میں پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام محکمہ صحت کے زیر اہتمام مرسی کورکے تعاون سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز،مرسی کور کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف نور، نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اسلام آباد کے ڈاکٹر اعجاز قدر،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ (ایپڈیمک رسپانس اینڈکنٹرول )ڈاکٹر جعفر سلیم،ڈائریکٹر پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر نعیم کے علاوہ دیگر محکموں اور اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.