وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں‘صوبائی وزیر ہاؤسنگ ومواصلات، شہباز شریف نے متعلقہ صوبائی وزراء،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور افسران کو خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے‘ملک تنویر اسلم اعوان
بدھ 26 مارچ 2014 14:39
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر ہاوٴسنگ و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ صوبائی وزراء،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور افسران کو خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او آفس اٹک میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی،ڈی سی او اٹک محمد اقبال اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کا ذاتی طور پر معائینہ کریں ۔(جاری ہے)
ان ترقیاتی سکیموں میں تعلیم، صحت ، اریگیشن، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔
صوبائی وزیر ہاوٴسنگ و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے اس موقع پر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے ضلع بھر میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے حوالے بریفنگ لی۔ انہوں نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تیس جون ۲۰۱۴ء سے پہلے تمام لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیں تاکہ عوام تک اپنی جائیداد کے بارے میں معلومات کی رسائی آسان بنائی جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی، ڈی سی او اٹک محمد اقبال، اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ کے علاوہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.