سندھ ہائی کورٹ ، ڈی آئی جی سکھر کو 8اپریل تک مفرور ملزمان گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
بدھ 26 مارچ 2014 15:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی سکھر کو قتل کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 8 اپریل تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
گھوٹکی میں ایڈووکیٹ عبدالحق گڈانی کے بھائی محمد عمر اور ماموں عبدالقادر کے قتل میں ملوث مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش نہ کرنے پر ایس ایس پی گھوٹکی عبدالسلام شیخ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔
عدالت نے ڈی آئی جی سکھر شرجیل کھرل کو حکم دیا کہ قتل میں ملوث مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے وہ خود عدالت میں پیش ہوں ۔ واضح رہے کہ 17 اپریل 2013 ء کو گھوٹکی تھانے کے سامنے محمد عمر اور عبدالقادر کو قتل کردیا گیا تھا ۔ قتل میں ملوث ملزم رجب ، اسلم لوہار گڈانی مفرور ہیں ۔ ولی محمد ضمانت پر جبکہ ملزم قربان گرفتار ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر، شوال ذوالفقار کی رپورٹ مل گئی ہیں، محسن نقوی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ
-
چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.