آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول 15 ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان
جمعرات 27 مارچ 2014 13:56
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول 15 ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ ایونٹ 4 سے 10 اپریل تک موہالی، بھارت میں کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آرگنائزرز نے ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے، چیمپئن شپ میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں محمد ماجد علی، حمزہ اکبر، محمد حارث ندیم اور عامر طارق شامل ہیں۔
اعلان کردہ ڈراز کے مطابق پاکستانی پلیئر محمد ماجد علی کو گروپ اے میں چین، بھارت اور جاپان کے کھلاڑیوں کا چیلنج درپیش ہو گا، حمزہ اکبر کو گروپ ڈی میں چین، بھارت اور سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے، محمد حارث ندیم گروپ ایف میں شام، بھارت اور تھائی لینڈ کے کیوئسٹس کا مقابلہ کریں گے جبکہ عامر طارق گروپ جی میں چین، بھارت اور سری لنکن کھلاڑیوں کے آمنے سامنے ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.