طالبان شوریٰ کو بتادیا گیا کہ ان کی کوئی خاتون یا بچہ حکومت کی قید میں نہیں، حکومتی کمیٹی
جمعرات 27 مارچ 2014 19:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کو بتا دیا ہے کہ حکومت کی قید میں ان کی کوئی خاتون یا بچہ نہیں ہے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر طالبان شوریٰ سے ہونے والی 6 گھنٹے کی ملاقات کے حوالے سے بات کی، ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے کہا ہے کہ طالبان بھی مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہیں چاہتے
جب کہ ملاقات کے دوران ان کو بتا دیا گیا کہ ان کی کوئی خاتون یا بچہ حکومت کی قید میں نہیں، حکومتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات سے اعتماد بڑھا ہے جب کہ اس دوران عدم تشدد کی پالیسی پر بھی مثبت جواب ملا اور اس ملاقات سے مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کمیٹیوں کی ملاقات کو خوش آئند سمجھتی ہے، حکومت کی جانب سے کمیٹی کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لیا جائے گا اور مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کےلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، دوسری جانب مولانا اسمیع الحق کا کہنا ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.