ترکی میں یوٹیوب پر پابندی عائد کردی گئی،صدرعبداللہ گل کی مذمت،پابندی میری ساکھ کو نقصان پہنچانے پر لگائی گئی،طیب ایردوآن…فیصلہ واپس لیاجائے،ترک صدر

جمعرات 27 مارچ 2014 21:40

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) ترکی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب پر پابندی عائد کردی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق ترک زیراعظم طیب ایردوآن نے ٹوئیٹر کے بعد یوٹیوب پر بھی پابندی عاید کردی ،ترک وزیراعظم نے کہاکہ ان کے مخالفین سوشل میڈیا پر ان کے قریبی حلقوں کے کرپشن سے متعلق جعلی ریکاڈنگز اور ٹیپس اپ لوڈ کرکے ان کی ذاتی اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، جس کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اوراسی سلسلے میں یوٹیوب کو فوری طورپر بند کرنے کا حکم دیاگیاہے ،یادرہے کہ دوروزقبل ترکی میں ایک عدالت نے حکومت کی طرف سے ٹوئٹر پر پابندی لگانے کے لیے جاری حکم نامے کو معطل کرتے ہوئے ٹوئٹر سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا،ادھر ترکی کے صدر عبداللہ گل نے یوٹیوب پر پابندی کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ جلد تبدیل کر دیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ وہ حکومت سے کہیں گے کہ وہ فوری طورپر اپنا فیصلہ واپس لے۔

متعلقہ عنوان :