سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیڈ کا اجلاس ،کیبنٹ ڈویژن کے اعلیٰ حکام کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار، آئندہ اجلاس میں سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کو طلب کر لیا ،حکومت صحت ، تعلیم اور دیگر اہم اداروں میں ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کر کے وزارتوں اور عوام کے مسائل کو حل کرے ، قائمہ کمیٹی ، حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمتوں میں نئی تقرریوں اور ٹرانسفر اور انڈیکشن کی وجہ سے پورا نہ ہو سکا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کااعتراف، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور وزیر اعظم سے ذاتی طور پر ملاقات کرکے بلوچستان میں تقرریوں کا معاملہ اور تاخیر کا شکار ہونیوالے منصوبوں کو جلد سے جلدمکمل کرانے کی سفارش کریں ،قائمہ کمیٹی ، سرکاری ملازمتوں کیلئے صوبہ بلوچستان کے 6فیصد کوٹے کے تحت 3692خالی سیٹوں پر تقرری کر کے دو ماہ کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت ، کمیٹی کا پمز ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار،انتظامیہ کوہسپتال کے اندر گندگی کے ڈھیر کی تصویر اور خبر بھی دی
جمعہ 28 مارچ 2014 20:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیڈکا کیبنٹ ڈویژن کے اعلیٰ حکام کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار،آئندہ اجلاس میں سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کو طلب کر لیا ، کمیٹی نے سرکاری ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سفارش کی کہ صحت ، تعلیم اور دیگر اہم اداروں میں ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کر کے وزارتوں اور عوام کے مسائل کو حل کیا جائے ۔
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے اعتراف کیا کہ حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمتوں میں نئی تقرریوں اور ٹرانسفر اور انڈیکشن کی وجہ سے پورا نہ ہو سکا، قائمہ کمیٹی نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور سے سفارش کی کہ وہ وزیر اعظم سے ذاتی طور پر ملاقات کریں اور بلوچستان میں تقرریوں کا معاملہ اور تاخیر کا شکار ہونیوالے منصوبوں کو جلد سے جلدمکمل کرانے کی سفارش کریں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.