پرویز مشرف نے طاقت کے نشے میں جو اقدامات کئے ہیں اس کا انہیں ضرور خمیازہ بھگتنا پڑے گا،عرفان اللہ مروت ، پوری دنیا میں سیاستدانوں کو ہمیشہ بدنام کیا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی سول سرونٹس یا فوجی اپنے اختیارات چھوڑنا نہیں چاہتا،رہنما مسلم لیگ(ن)
پیر 31 مارچ 2014 19:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ خان مروت نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سیاستدانوں کو ہمیشہ بدنام کیا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی سول سرونٹس یا فوجی اپنے اختیارات چھوڑنا نہیں چاہتا۔ قوم کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا شکر گذار ہونا چاہیے، جنہوں نے ملازمتوں کی غیر قانونی توسیع پر پابندی عائد کی۔
پرویز مشرف نے طاقت کے نشے میں جو اقدامات کئے ہیں اس کا انہیں ضرور خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ پرویز مشرف پر فرد جرم کے عائد کے نفاذ اور ان کے انکار کے سوال پر عرفان اللہ مروت نے کہا کہ کوئی بھی قاتل عدالت میں قتل کا اعتراف نہیں کرتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالتی پروسس ہے اور اس کو بھگتنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کسی بھی معاملے پر دیر ہے اندھیر نہیں ہے۔ اس لئے آدمی کو اپنا ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں آمریت حکومت کی کارکردگی کے باعث آتی ہے۔ اگر کارکردگی عوام کے مفاد کی بجائے پاور کے مفاد میں ہو تا پھر آمریت کو پھلنے کا موقع ملتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہمیشہ سزا عام آدمیوں اور سویلین کو ملی ہیں، کسی بھی فوجی کو آج تک کوئی سزا نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اچھے اچھے لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں لیکن آج تک کسی فوجی آفیسر کو کچھ نہیں ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے معاملے پر عدلیہ کے فیصلے کو سب کو ماننا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.