جماعت اسلامی کے امیر کا انتخاب عام روایتی ،قومی انتخابات سے بالکل مختلف ہوتا ہے ،اسے ہار جیت کا تاثر پھیلانا صحیح نہیں ‘ ترجمان
پیر 31 مارچ 2014 20:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے بعض اخبارات میں امیر جماعت کے اسلامی پاکستان کے انتخاب کے حوالے سے چھپنے والی اس خبر کہ ”سیدمنورحسن اور لیاقت بلوچ کو شکست ہوئی ہے اور سراج الحق کی کامیابی منورحسن کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے “ کو خلاف واقع قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے امیر کا انتخاب عام روایتی اور قومی انتخابات سے بالکل مختلف بلکہ اس کے الٹ ہے ۔
اس لیے ہار جیت کا تاثر پھیلانا صحیح نہیں ہے ۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امیر جماعت کے انتخاب کے لیے اپنے طور پر کوئی امیدوار نہیں ہوتا بلکہ کسی میں انتخاب امیر میں حصہ لینے کی خواہش کا شائبہ بھی پایا جاتاہو تو وہ نااہل قرار پاتاہے ۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق انتخاب امیر کے لیے مرکزی مجلس شورٰی ارکان کی رہنمائی کے لیے خفیہ بیلٹ کے ذریعے تین نام تجویز کرتی ہے اور یہ تین نام بھی حروف تہجی کے حساب سے بیلٹ پیپر پر شائع کر دیے جاتے ہیں ۔
ارکان جماعت آزاد مرضی سے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں ، اگر کوئی رکن ان تین ناموں کے علاوہ کسی رکن جماعت کو امارت کے لیے موزوں سمجھتا ہو تو وہ اس کو ووٹ دے سکتاہے اس لیے جب کوئی رکن جماعت اپنے طور پر امیدوار ہی نہیں بن سکتا تو شکست کا سوال کہاں سے پیدا ہوتاہے ؟۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.