چلی میں 8.2 شدت کا زلزلہ، 5 افراد ہلاک، سونامی کی وارننگ جاری
بدھ 2 اپریل 2014 11:42
سان تیاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) چلی کے شمالی ساحلی علاقوں میں 8.2 شدت کے زلزلے سے5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ 2 میٹر اونچی لہریں ساحل سمندر سے ٹکرانے کے بعد چلی سمیت دیگر ممالک میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چلی کے شمالی ساحلی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ساحل سمندر سے 2 میٹر اونچی لہریں ٹکرانے کے بعد چلی، پیرو اور اکواڈور میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پیرو میں سونامی وارننگ کے بعد دارالحکومت لیما میں ساحل سے متصل سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
چلی کے علاوہ بولویا میں بھی 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ گیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے بعد چلی کے تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ امریکین جیولوجیکل سروے کے مطابق چلی کے شمالی ساحلی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 8.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزچلی کے ساحلی شہر آئی کیوئی کیو سے 83 کلو میٹر دور سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جب کہ چلی کے حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔
پیسیفک سونامی سینٹر کی جانب سے کولمبیا، پاناما اور کوسٹا ریکا کو بھی سونامی کے لئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال تو سونامی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اتنی شدت کے زلزلے سے ساحلی علاقوں میں سونامی کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ 2010 میں بھی چلی میں 8.8 شدت کے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور 30 بلین ڈالر کا مالی نقصان ہوا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.