وزیر اعظم سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر کم ڈیروچ کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقا ت پر تبادلہ خیال
بدھ 2 اپریل 2014 17:00
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے تمام فریقین سے مشاورت کے بعد طالبان سے مذاکرات کئے جارہے ہیں ، پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے ، افغانستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے ،خطے میں اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے ، صحت اور تعلیم سمیت سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جبکہ برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرکم دروچ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سپورٹ جاری رکھے گا ۔
بدھ کو وزیر اعظم سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر کم ڈیروچ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولن ہوگٹن، پاکستان اور افغانستان کے لئے برطانیہ کے خصوصی نمائندے سائمن گاس، پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن اور وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.