تحریک انصاف کی کور کمیٹی کااجلاس، خیبرپختونخواہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کی کاروباری شراکت نہ کرنے کا فیصلہ ،پاکستانی سیاستدانوں سے روا رکھنے جانے والے غیر مناسب رویے کیخلاف امریکہ کے سرکاری دوروں کا بائیکاٹ باضابطہ معافی مانگنے تک جاری رکھیں گے ،ڈرون حملوں کے خلاف شاندار جدوجہد کرنے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،تاخیرالیکشن کمیشن کی طرف سے ہورہی ہے،30اپریل کو انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ۔ تفصیلی خبر
بدھ 2 اپریل 2014 21:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخواہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کی کاروباری شراکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی سے مفادات کے تصادم کے قانون (Conflict of intrence lay)کی فوری منظوری کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ امریکی حکام کے ہاتھوں پارلیمنٹرینز کی توہین کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے باضابطہ معافی مانگنے تک امریکہ کے سرکاری دوروں کے بائیکاٹ کے فیصلے کا اعادہ کیا گیا ہے اور ڈرون حملوں کے خلاف شاندار جدوجہد کرنے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس چیئرمین عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کور کمیٹی کے اراکین میں سے کوئی بھی خیبرپختونخواہ کی حکومت سے کسی قسم کی کوئی کاروباری شراکت داری نہیں کریگا، اس کے ساتھ اجلاس میں خیبرپختونخواہ حکومت سے مفادات کے تصادم کے قانون کی صوبائی اسمبلی سے فوری منظوری کی سفارش کی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.