کراچی میں ٹارگٹ کلرز آزاد، ایک گھنٹے کے دوران 3 افراد قتل
جمعرات 3 اپریل 2014 12:13
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) شہر میں پولیس اور رینجرز کے دعوں کے باوجود ٹارگٹ کلرز دندناتے پھر رہے ہیں اور آج بھی صرف ایک گھنٹے کے دوران 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، دونوں کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے، مقتولین نے قمیض شلوار پہن رکھی تھی اور ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔
لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہی ان کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔فائرنگ کا ایک اور واقعہ سرجانی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی منگھوپیر کی میانوالی کالونی سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.