ہم ایک ایسے طیارے کو تلاش کررہے ہیں جو سمندر کی گہرائی میں کہیں گم ہے ، آسٹریلوی وزیر اعظم ،تلاش میں دنیا کے بہترین دماغ اور بہترین ٹیکنالوجی کو شامل کیا جا رہا ہے ، کسی نتیجے تک پہنچنے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 اپریل 2014 13:57

ہم ایک ایسے طیارے کو تلاش کررہے ہیں جو سمندر کی گہرائی میں کہیں گم ہے ..

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) آسٹریلو ی وزیر اعظم ایبوٹ نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسے طیارے کو تلاش کررہے ہیں جو سمندر کی گہرائی میں کہیں گم ہے ،تلاش میں دنیا کے بہترین دماغ اور بہترین ٹیکنالوجی کو شامل کیا جا رہا ہے ، کسی نتیجے تک پہنچنے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبوٹ نے کہا کہ اس کے بارے یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ایبوٹ نے کہا کہ وہ پر امیدہیں تاہم انھوں نے کہا کہ انسانی تاریخ کی یہ مشکل ترین تلاش ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے طیارے کو تلاش کررہے ہیں جو سمندر کی گہرائی میں کہیں گم ہے اور اس کی تلاش کا علاقہ بہت ہی زیادہ وسیع ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر چند کہ اس کی تلاش میں دنیا کے بہترین دماغ اور بہترین ٹیکنالوجی کو شامل کیا جا رہا ہے تاہم ہمیں بہت جلد کسی نتیجے تک پہنچنے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔‘

متعلقہ عنوان :