معروف کرکٹر محمد حفیظ اور سلمان بٹ بھی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے مداح نکلے، پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا،محمد حفیظ اور سلمان بٹ کا تقریب سے خطاب
اتوار 6 اپریل 2014 20:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور سلمان بٹ بھی پنجاب یوتھ انٹرنیشنل فیسٹیول کے مداح نکلے۔نوجوانوں کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات پرسپورٹس بورڈ پنجا ب اوروزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف کے ویژن کو خوب سراہا۔ سپورٹس بورڈپنجاب اور لٹویا کی حکومت کے مابین معاہدے کی یاد داشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر حکومت پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ یوتھ فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا، پاکستان نے ہمیشہ عظیم کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا،امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت مزید باصلاحیت کھلاڑی سامنے آ کر کھیلوں کے میدانوں میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کریں گے۔(جاری ہے)
سلمان بٹ نے کہا کہ ہمیں تقریب میں مدعو کرکے جو عزت بخشی گئی اس پر صوبائی و ز یر کھیل رانا مشہود احمد اور ڈی جی سپورٹس بو رڈ پنجا ب عثمان انور کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بہتر نشوو نما کے لئے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کا فروغ نہایت ضروری ہے اور اس ضمن میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لٹویا کی حکومت کے ساتھ سپورٹس بورڈ پنجاب کا معاہدہ خوش آئند ہے،پنجاب یوتھ فیسٹیول سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں میں ہم وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے شانہ بشانہ چلیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.