آل پاکستان نیشنل سیونگز چمپئن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز11 اپریل سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے
پیر 7 اپریل 2014 14:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) آل پاکستان نیشنل سیونگز چمپئن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز11 اپریل سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے 9شہروں کی ٹمیں حصہ لیں گی ۔نیشنل سیونگز ایمپلائزیونین پاکستان کے زیراہتمام بھٹوکرکٹ سٹیڈیم G/7اسلام آباد ہونے والے اس دوروزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں کوتین گروپس میں تقسیم کیاگیاہے ابتدائی تقریب کے مہمان خصوصی صدر نیشنل سیونگ ایمپلائزیونین خواجہ صغیرریاض ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے جو تین گروپس رکھے گئے ہیں ۔پہلے گروپ میں گوجرانوالہ ،لاہور اورڈی آئی اے تھنڈرز دوسرے گروپ میں اسلام آباد،ملتان اورکراچی جبکہ تیسرے گروپ میں پشاور،سی ڈی این ایس سٹارز اورایبٹ آبادکی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔(جاری ہے)
نیشنل سیونگز یونین پاکستان کے میڈیا ایڈوائزر عبدالسمیع کے مطابق تمام ٹیمیں 10 اپریل کی شام اسلام آباد پہنچ جائیں گی جن کی رہائش و طعام کا اہتمام کر دیا گیا ہے۔
ہرمیچ چھ اوورز پرمشتمل ہوگا ،ٹورنامنٹ کافائنل میچ بارہ اپریل کوکھلایاجائے گا ۔میڈیا ایڈوائزر کے مطابق سیونگز یونین نے اپنی طرز کا یہ دوسرا بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کرایا ہے جس میں شرکت کیلئے تمام شہروں کی ٹیموں نے دلچسپی ظاہر کی تاہم ان میں سے 9 ٹیموں کو سلیکٹ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں نیشنل سیونگز یونین و انتظامیہ کے ذمہ داران سمیت دیگر یونینز کے عہدیداران کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.