ایس ای سی پی کمپنیوں کے لیے وضع کردہ قوائد پر عمل درآمد یقینی بنائے گا،دو ماہ میں 21 بیمہ اور تکافل کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری ،38 انشورنس کمپنیوں کی اعلیٰ انتظامیہ کو تنبیہ
بدھ 9 اپریل 2014 21:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اس بات کو یقینی بنائے گا کہ انشورنس کمپنیاں قوائد و ضوابط کو اپنائیں۔ ایس ای سی پی کی تعمیل میں ناکام رہنے والے انشورنس کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں تعمیل کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے ہیں کیونکہ انشورنس کمپنیوں میں تعمیل کے رجحان کا فرو غ ان کمپنیوں کے اپنے مفاد میں ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس محمد آصف عارف نے فروری ‘مارچ کے مہینوں میں مختلف انشورنس اور تکافل کمپنیوں کے خلاف لیے گئے انضباطی فیصلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انضباتی کارروائیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ہمارا انضباطی پروگرام مضبوط اور جامع ہے۔(جاری ہے)
تادیبی فیصلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس نے بتایا کہ فروری ‘ مارچ کے مہینوں میں کمپنیز آرڈیننس 1984 اور انشورنس آرڈیننس2000 کی خلاف ورزی کرنے پر21 بیمہ اور تکافل کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
مزید براں 38 انشورنس کمپنیوں کی اعلیٰ انتظامیہ کو ایس ای سی پی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی۔ کمشنر صاحب نے مزید بتا یا کہ اس عرصے میں 18سائلین کی درخواستوں پر کارروائی کی گئی اور ان کو کامیابی سے سائلین کی تشفی کے مطابق نمٹایا گیا۔ اس کے علاوہ 59سروئیرز اور 30 سرویئنگ کمپنوں کے لائسنس کی تجدید بھی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.