پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں برس شیڈول سیریز فنڈز کی کمی کی باعث منسوخ کر دی گئی
جمعرات 10 اپریل 2014 14:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں برس شیڈول سیریز فنڈز کی کمی کی باعث منسوخ کر دی گئی۔
(جاری ہے)
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے حکام کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہم سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے رابطہ کیا تھا اور دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان سیریز مئی اور جون میں کھیلی جانی تھی تاہم فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس سیریز کو منسوخ کر دیا گیا کیونکہ ہماری ٹیم نے رواں برس جنوبی افریقہ میں شیڈول بلائینڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیں سال میں صرف ایک سیریز کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سیریز سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی لیکن ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو دوبار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے اسلئے متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ بلائینڈ ٹیم کیلئے علیحدہ سے سٹیڈیم تعمیر کرائیں جہاں پر ہم اپنے میچوں کا انعقاد خود کر سکیں اور کھلاڑی اچھی تربیت حاصل کریں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.