ورلڈ کپ 2014میں ناقص کار کر دگی پر سوشل میڈیا نے یوراج سنگھ کو مسلسل مذاق اور تنقید کا نشانہ بنایا
جمعرات 10 اپریل 2014 14:46
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) ورلڈ کپ 2014میں ناقص کار کر دگی پر سوشل میڈیا نے یوراج سنگھ کو مسلسل مذاق اور تنقید کا نشانہ بنایا میڈیا رپورٹ کے مطابق یوراج سنگھ نے 21 گیندوں پر صرف 11 رنز بنائے اور ان کی اس سست رفتار بلے بازی کی وجہ سے بھارت اپنی اننگز کے آخری اوورز میں بہت کم رنز بنا پایا۔ٹوئٹر پر لوگوں نے یوراج سنگھ پر اپنا غصہ ظاہر کیا کسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وجے مالیا کو انھیں (یوراج کو) او ایل ایکس پر فروخت کر دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سال وجے مالیا کی ٹیم نے انھیں آئی پی ایل کی نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت پر خریدا ہے۔ایک دوسرے شخص نے لکھا ک روڈ پر بنائے جانے والے سپیڈ برییر کا نام یوراج سنگھ رکھ دیا جانا چاہیے۔دوسری جانب بالی وڈ کے معروف فلم ساز ڈیوڈ دھون کے بیٹے اور اداکار ورون دھون نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یووراج سنگھ نے ہمیں ورلڈ کپ جتایا تھا۔(جاری ہے)
انھوں نے ہم سب کو تب خوشی دی جب وہ کینسر جیسی خوفناک بیماری سے دو چار تھے۔
لوگ اس سب کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ہدایتکار مدھر بھنڈارکر لکھتے ہیں کہ کون ہیں یہ بیوقوف جو ایک میچ کے ہار جانے سے یووی کو اتنا برا بھلا کہہ رہے ہیں؟ کیا یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ وہ یووی ہی تھے جنھوں نے ہمیں دو ورلڈ کپ جتائے تھے؟۔‘اداکار ڈینو موریا نے بھی یوراج کی حمایت کی اور ٹوئٹر پر لکھا کہ یوراج پر غصہ نکالنے والے لوگوں میں دماغ کی کمی ہے۔ کرکٹ ایک کھیل ہے، کوئی جیتتا ہے تو کوئی ہارتا ہے۔‘مصنفہ شوبھا ڈے نے بھی یوراج سنگھ کا دفاع کرتے ہوئے ٹوئٹر لکھا کہ ہم کتنے کم ظرف ہیں جو یوراج سنگھ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے۔سلمان خان کے بھائی اور فلم ساز اداکار ارباز خان نے لکھا کہ یووی ہمارے لیے فتح گر کھلاڑی رہے ہیں۔ کل ان کا دن نہیں تھا اور بدقسمتی سے اس دن فائنل میچ تھا، تاہم وہ عظیم کھلاڑی ہیں۔امیتابھ بچن نے بھی اپنے بلاگ میں ہندوستانی ٹیم کی حمایت کی اور فائنل تک پہنچنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ وہ یوراج کے لیے خراب دن تھا۔ٹنڈولکر نے ان کی حمایت میں تو یہاں تک لکھ دیا کہ ’ہم جیسے بہت سے لوگ یہ چاہیں گے کہ تم 2015 کی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہو اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرو۔یوراج کے والد یوگ راج نے کہا کہ شکست کی ذمہ داری تنہا یوراج پر عائد نہیں کی جا سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.