مشرف معاملہ ، (ن) لیگ کے کئی رہنما وزیر اعظم کے کنٹرول سے باہر ہیں ، وزیر اعظم کب تک لاتعلق رہیں گے ،عاجز دھامرہ
جمعرات 10 اپریل 2014 16:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے کئی رہنما وزیر اعظم کے کنٹرول سے باہر ہیں ، جمہوریت کو خطرہ ہوا تو ذمہ داری موجودہ کابینہ اور حکومت پر عائد ہوگی ،ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ فوج ایک ایسا ادارہ ہے جو وزیرا عظم پاکستان کے ماتحت ہے تاہم اس ساری صورتحال میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس تمام تر صورتحال میں وزیراعظم کہیں نظر آرہے ہیں اور حتیٰ کہ انکی جماعت کے کئی رہنما شاید وزیراعظم کے کنٹرول سے باہر ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم انہیں کچھ نہیں بولتے۔
انہوں نے کہاکہ یہ بہت ہی حساس معاملہ ہے جس پر نواز شریف کو خود سوچنا چاہیے کہ یہ کیاہورہا ہے اور آخر کب تک وزیراعظم اس سارے معاملے سے لاتعلق رہیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو کچھ خطرہ ہوا تو اس کی ذمہ داری موجودہ کابینہ اور حکومت پر عائد ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) نے ماضی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا کیونکہ یہ جب بھی حکومت میں آتے ہیں تو پھر ان کے آرمی سے تعلقات کشیدہ ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے آرمی ملکی معاملات میں مداخلت کرتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ جس طرح اے پی سی بلا کر طالبان سے امن مذاکرات کیلئے مینڈیٹ لیاتھا اسی طرح اب ان مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے قوم کو آگاہ کرے اور تمام قومی قیادت کو اعتماد میں لیکر آگے فیصلہ کرے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.