خیبرپختونخوا میں میں نئے انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ ، وفاقی حکومت گدون امازئی انڈسٹریل سٹیٹ کی مراعات بحال کرے اور نئی انڈسٹریز لگانے کے لئے گیس پر پابندی اٹھائے
جمعرات 10 اپریل 2014 22:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صنعت شوکت علی یوسفزئی نے صوبے میں نئے انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں انسینٹیوز کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ گدون امازئی انڈسٹریل سٹیٹ کی مراعات بحال کرے اور نئی انڈسٹریز لگانے کے لئے گیس پر پابندی اٹھائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں خیبر پختونخوا چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ محسن عزیز کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت محمد طارق اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر صنعت شوکت علی یوسفزئی نے اس موقع پر محکمہ صنعت کو انقلابی ترقی سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اس صوبے کی تقدیر کو ہمیں خود بدلنا ہوگا۔(جاری ہے)
کم از کم اپنے اختیارات کو صحیح معنوں میں استعمال کرتے ہوئے صنعتی وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
فنی تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مینجمنٹ بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر صنعت نے کہا کہ طلباء کے لئے عملی تربیت کے مواقع پیداکرنا ناگزیر ہے محض تھیوری کافی نہیں ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کو عملی تربیت دینے کے لئے میٹریل اسٹیمیٹ مہیا کریں تاکہ اسے آئندہ بجٹ میں شامل کیا جاسکے۔وزیر صنعت نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیاکہ صوبے میں انڈسٹریل پلانٹ ،سروس سٹیشنز اور دیگر آلات موجود ہیں مگر انہیں استعمال نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی وسائل کے مفید استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ بے روزگار عوام کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔وزیر صنعت نے کہا کہ خیبر پختونخوا فرنٹ لائن اور گیس کا پیداواری صوبہ ہونے کی وجہ سے اس بات کا حق دار ہے کہ اسے نئے انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کے لئے نہ صرف مراعات دی جائیں بلکہ گیس کی پابندی بھی اٹھائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان سمیت دیگر بے شمار چیلنجز کے باوجود وہ صوبے میں سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.