ایشین ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ساؤتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کی میزبانی دے دی
جمعہ 11 اپریل 2014 15:02
بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) ایشین ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ساؤتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کی میزبانی دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ چین میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے کی۔ وطن واپسی پر انہوں نے بتایا کہ ایشین فیڈریشن نے پاکستان کو اس ایونٹ کی میز بانی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ ملکوں کی ٹیموں اور آفیشلز کے لئے کو چنگ کورس کی میز بانی بھی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ جون کے تیسرے ہفتے میں کراچی میں ہوگا۔ پاکستان اس سے قبل2008 میں بھی ساؤتھ ایشین جونیئر مقابلے اسلام آ باد میں کرا چکا ہے۔ ایس ایم سبطین نے کہا کہ اس بات کے امکان ہے کہ ساؤتھ ایشین چمپئن شپ 22سے25 جون تک ہوگی جبکہ اس سے قبل15 سے 21 جون تک کوچنگ کورس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے ایشین فیڈریشن اپنے انٹر نیشنل کوچ کی تقرری کرے گی ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.