سبی ٹرین دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 17 میں سے آٹھ افراد کا تعلق ایک ہندو خاندان سے تھا
ہفتہ 12 اپریل 2014 16:10
سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء)سبی کے ریلوے سٹیشن پر آٹھ اپریل کو ٹرین دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 17 میں سے آٹھ افراد کا تعلق ایک ہندو خاندان سے تھا ، متاثرہ خاندان کو لاشوں کے حصول میں اذیت ناک صورت حال سے گزرنا پڑ رہا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بد قسمت خاندان کا تعلق بلوچستان کے علاقے نوشکی سے ہے جس کے بعض افراد وقوع کے روز ایک مذہبی رسم کی ادائیگی کیلئے سندھ کے شہر شکار پور جا رہے تھے۔
بعض شواہد کے باوجود یہ ہندو خاندان تاحال اپنے پیاروں کی لاشیں حاصل نہیں کر سکا۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹر علی مردان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر بم دھماکے کے بعد جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے جسموں پر بم کے ٹکڑے لگنے سے جو نشان ہوتے ہیں وہ ان 12 لاشوں پر نہیں تھے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر علی مردان نے بتایا کہ مزید تین لاشوں کی شناخت کے بعد اب سول ہسپتال کوئٹہ میں نو لاشیں پڑی ہیں جن میں سے آٹھ کا تعلق ایک ہندو خاندان سے ہے۔
آٹھ اپریل کو سبی کے ریلوے سٹیشن پر ٹرین دھماکے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر لوگ بم دھماکے بعد بوگی میں لگنے والی آگ کے باعث جھلسنے سے جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔خیال رہے کہ ہندو اپنے مردوں کو جلاتے ہیں جس کے باعث یہ خدشہ ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج سے قبل کسی مسلمان کی لاش ان کے پاس نہ چلی جائے جو بعد میں کسی تنازع کا باعث بنے اور اسی وجہ سے یہ لاشیں متاثرہ خاندان کے حوالے نہیں کی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.