علی حیدر گیلانی اورشہباز تاثیر کی رہائی کا مطالبہ ہی نہ ہوسکا، مزید طالبان قیدی رہاہونے کاامکان
اتوار 13 اپریل 2014 17:13
اسلام آباد،کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کی رہائی کا حکومت کی طرف سے مطالبہ ہی نہ ہونے کا انکشاف ہواہے جبکہ طالبان کے مزید 12قیدیوں کی آئندہ چنددنوں میں رہائی متوقع ہے ۔
(جاری ہے)
مذاکرات کیلئے نامزد طالبان کمیٹی کے کوارڈینیٹر یوسف شاہ نے انکشاف کیاہے کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک علی گیلانی اور شہباز تاثیر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیاگیا، طالبان گروپوں میں لڑائی یا اختلافات کا جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ، تمام گروپ مرکزی شوریٰ کے فیصلوں کی پیروی کرتے ہیں ۔
حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے بتایاکہ امن مذاکرات میں تاخیر ہے ، تعطل نہیں ، وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپس آچکے ہیں ، قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بات ہوگی اور جلد رہائی کا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔ دوسری طرف ذرائع نے بتایاکہ آئندہ چند روزمیں مزید 12طالبان قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے ، غیرعسکری قیدیوں کی رہائی کیلئے دوفہرستیں دی گئی تھیں جن میں کوئی اہم کمانڈر شامل نہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ فہرستوں کی چھان بین کی جارہی ہے ، مذاکرات میں تاخیر طالبان گروپوں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے ہورہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.