صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی پناہ کے وفد سے ملاقات،وزیر صحت پنجاب کو راولپنڈی میں پانچ سو بیڈز کے فری ہسپتال کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

اتوار 13 اپریل 2014 20:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی قیادت میں ملنے والے ایک نمائندہ وفد سے گزشتہ روزکمشنر آفس میں ملاقات کی جس میں وزیر صحت پنجاب کو راولپنڈی میں پانچ سو بیڈز کے فری ہسپتال کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے وزیر صحت پنجاب کو بتایا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) ایک بہت بڑا ویلفیئر پراجیکٹ کرنے جا رہی ہے جس میں پانچ سو بیڈز کا فری ہسپتال ، پناہ کااپنا ٹی وی اور F.M ریڈیو، پریٹنگ پریس اور ٹریننگ سینٹربھی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم فلاحی پراجیکٹ کیلئے ” پناہ “کو ساڑھے نو کنال زمیں عطیہ کی گئی ہے جس کانقشہ بھی بن گیا ہے اورانشاء اللہ مئی کے آخر میں صدر پاکستان ممنون حسین جو اس منصوبے کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں اس کا سنگ بنیاد رکھیں گئے ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد ،میجر جنرل (ر) اشرف خان، ڈاکٹر عبد القیوم اعوان، کرنل (ر) اعجاز احمد رفیع، سکاڈرن لیڈر (ر) غلام عباس اور چوہدری ثنا ء اللہ گھمن بھی اس موقع پر موجود تھے کمشنر آفس پہنچی جہاں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے پناہ ہارٹ ہاؤ س کے ۔وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ” پناہ ہارٹ ہاؤس“کے منصوبے کو سراہتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرورت قرا ردیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف ویلفیئر کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں اور مجھے خاص طور پر پناہ کی ٹیم سے مل کر” پناہ ہارٹ ہاؤس “کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کوکہا تھا اور پہلی فرصت میں انہیں وزیر اعلیٰ تک پہنچاؤں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ” پناہ ہارٹ ہاؤس “منصوبہ یقیننا قابل ستائش ہے اور امید کرتے ہیں کہ جب تک ہمارے پاس اس طرح کے درد دل رکھنے والے لوگ موجود ہیں توہم ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :