گوگل نے ڈرون بنانے والی کمپنی ٹائیٹن ایرواسپیس خرید لی

منگل 15 اپریل 2014 15:41

گوگل نے ڈرون بنانے والی کمپنی ٹائیٹن ایرواسپیس خرید لی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) مشہور انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ڈرون بنانے والی کمپنی ٹائیٹن ایرواسپیس خرید لی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرنا ہے جو اب تک اس سہولت سے محروم ہیں۔دنیا بھر کی معلومات کے حصول اور لوگوں سے رابطے میں رہنے کا سب سے تیز رفتار اور موثر طریقہ انٹرنیٹ ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن اعداوشمار کے مطابق اس وقت دنیا کی دو تہائی آبادی انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم ہے ،کئی ممالک کے دورافتادہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت ہی موجود نہیں اور کہیں سگنلز اچھے نہیں آتے ،ایسے علاقوں کے لیے گوگل نے ڈرون بنانے والی معروف کمپنی Aerospace Titanخرید لی ہے۔گوگل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈورن استعمال کیے جائیں گے۔ٹائیٹن ایرو اسپیس کا کہنا ہے کہ اس کے تیار کردہ بعض ڈرون پانچ سال تک ری فیولنگ اور زمین پر آئے بغیر فضا میں رہ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :